ایرانی فلموں کو بھارت میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے فنکاروں کی بنائی گئی تین فلموں کو دہلی یورنیورسٹی کی آرٹ کالج میں نمایش کیلئے پیش کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تین ایرانی فلموں "تم دہشتگرد ہو؛ میں دہشتگرد ہوں"، "فارسی جزیرے" اور "وامنان کی دلہن" کو 12، 13 اور 14 فروری میں دہلی نو یونیورسٹی کی آرٹ کالج میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

ایرانی فنکار کی بنائی گئی دستاویزی فلم "تم دہشتگرد ہو؛ میں دہشتگرد ہوں" مختلف ممالک سے دورہ ایران کرنے والے چند سیاحوں کی کہانی ہے۔

وہ سیاح جنہوں نے میڈیا میں ایران سے متعلق منفی پروپیگینڈوں کو دیکھ لیا ہے اور ان کے خیال میں ایران ایک دہشتگرد اور خطرناک ملک ہے لیکن ان کو دورہ ایران کرنے سے پتہ چل جاتا ہے کہ ایران نہ صرف ایک خطرناک ملک ہے بلکہ اسے ایک امن اور خوبصورت ملک کے طور پر متعارف کیا جاسکتا ہے۔

ایرانی ہدایت کار "علی صدری نیا" کی بنائی گئی فلم " فارسی جزیرے"  کی کہانی بھی گزشتہ 4 سالوں پہلے ایران میں 4 امریکی میرینوں کی گرفتاری کی کہانی پر مبنی ہے۔

خاتون ایرانی فنکار کی بنائی گئی دستاویزی فلم "وامنان کی د لہن" بھی وامنان نامی ایک گاؤں کے بارے میں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =