ایرانی ویٹ لفٹرز نے ایشیائی مقابلوں میں دو چاندی کے تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیون نے ازبکستان میں منعقدہ ایشیائی پاور لفٹنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں میں شریک ایرانی ویٹ لفٹر"حسن عمادی" نے 102 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے 146 کلوگرام کے وزن کو اٹھاکر ایک چاندی کے تمغے کو حاصل کر لیا۔

اس کے علاوہ ایران سے "ابولفضل خاکپور" نے بھی 102 کلوگرام کے زمرے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154 کلوگرام کے وزن کو اٹھا کر دوسری پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیائی پاورلفٹنگ مقابلوں کا 15 سے 19 فروری تک ازبکستان کے دارالحکوکت تاشقند میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =