18 فروری، 2020 3:32 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83679747
0 Persons
اقوام متحده ایران کی مزاحمتی اقتصاد کی حمایت کرتا ہے

تہران، ارنا- ایران میں تعینات اقوام متحدہ کی خاتون نمائندے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی اقتصاد کے منصوبوں کی حمایت کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار دارالحکومت تہران میں تعینات اقوام متحدہ کی کوراڈینیٹر "اوکچی دنیلز" نے منگل کے روز گاؤں کے علاقوں میں روزگار کی پیداواری سے متعلق منعقدہ ورکشاپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

منعقدہ ورکشاپ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نجی اور سرکاری شعبوں کے 50 ار اکین نے حصہ لیا تھا۔

انہوں نے اس حوالے سے ایران کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت نے گاؤں کے علاقوں میں اقتصادی اور معاشرتی انفراسٹکچر کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہے۔

دنیلز نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، پوری دنیا میں پائیدار ترقی کی حمایت کرتا ہے اور اس کے پاس 75 سالہ تجربہ ہے اور اس حوالے سے 200 ممالک کی حمایت بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کو اپنے عالمی تجربوں کی بنا پر ایران کی مزاحمتی اقتصادی کی حمایت کا ارادہ ہے۔

دنیلز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے مقاصد تک پہچنے کیلئے مدد پر تیار ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =