ایران کا پاکستان کے ساتھ سیاحتی تعاون بڑھانے پر زور

تہران، ارنا – پاکستان کے شہر کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے پاکستانی سیاحتی سرگرم افراد سے مذہبی سیاحت کے علاوہ طبی سیاحت اور طلباء کے تبادلے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا.

یہ بات "احمد محمدی" نے پیر کے روز پاکستانی شہر حیدرآباد میں منعقدہ پک ایران سیاحتی مواقع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرکشش سیاحتی مقامات کو تعارف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون بڑھانے کے لئے دوطرفہ صلاحیتوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا.
محمدی نے امریکی صدر ٹرمپ کی ایرانی ثقافتی مقامات پر حملے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی.
منعقدہ اجلاس میں حیدرآباد کے میئر "سید طبیب حسین" نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی مختلف شہر سمیت نیشابور کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خیرمقدم کیا.
اس اجلاس کے موقع پر ایرانی شہر نیشابور اور پاکستانی شہر حیدرآباد کے درمیان سسٹر سیٹی کا جائزہ لیا گیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =