18 فروری، 2020 1:47 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83679500
0 Persons
ایران نے ایشیائی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا – ایرانی قومی ویٹ لفٹر نے ازبکستان میں ایشیائی جونیئر ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 96 کلوگرام کے زمرے میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا.

2020 کے ایشیائی جونیئر ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا تیسرا دن ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقد ہوا جس میں افشین طاہری نے 96 کلوگرام کی کیٹگیری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغے پر قبصہ جما لیا.

انہوں نے 160 کلوگرام وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

ان مقابلوں میں قازقستان اور شام دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر آگئے.

ان مقابلوں کا آخری دن کل بروز بدھ نئی دہلی میں منعقد ہوگا جس میں دو ایرانی کھیلاڑی 'آیت شریفی اور رضا حسن‌پور' اپنے حریفوں کے خلاف میدان میں اتریں گے.

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =