18 فروری، 2020 1:05 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83679423
0 Persons
ایرانی اسپیکر کی حسن نصراللہ سے ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے سیکریٹری کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران مغربی ایشیاء کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیا.

ایرانی اسپیکر "علی لاریجانی" نے منگل کے روز دورے شام کے موقع پر "سید حسن نصراللہ" کے ساتھ ملاقات کی.
لبنان میں تعینات ایرانی سفیر "سید محمد جلال فیروز نیا" اس ملاقات میں موجود تھے.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران لبنان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.
انہوں نے علاقے اور مختلف ممالک میں سیکوریٹی، سیاسی اور اقتصادی چیلنجز سے مقابلے کرنے کے طریقے پر بات چیت کی.
ایرانی اسپیکر شام اور لبنان کے دو روزہ دورے کے موقع پر اتوار کی رات لبنانی دارالحکومت بیروت پہنچ گئے.
انہوں نے دورے شام کے موقع پر صدر بشار الاسد اور اپنے ہم منصب "حمودہ صباغ" کے ساتـھ الگ الگ ملاقاتیں کی.
لاریجانی نے سید حسن نصراللہ کے علاوہ لبنانی صدر میشل عون، اپنے ہم منصب نبیہ بری، لبنانی وزیر اعظم حسان دیان اور لبنانی سائنسدانوں کے ساتھ ملاقاتیں کی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =