خاتون ایرانی سفیر نے اپنی اسناد تقرری ملکہ ڈنمارک کو پیش کی

تہران، ارنا - کوپن ہیگن میں تعینات نئی ایرانی سفیر نے اپنی اسناد تقرری ملکہ ڈنمارک کو پیش کی.

کوپن ہیگن تعینات ہونے والی نئی ایرانی سفیر محترمہ خاتون افسانہ نادی پور نے گزشتہ روز ڈنمارک کی ملکہ 'مارگریٹ دوم' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اپنی اسناد تقرری کو پیش کیا.

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات سے پہلے انہوں نے ڈنمارک کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار مایکل زیلمر جانز کو اپنی اسناد تقرری کی ایک کاپی کو پیش کیا تھا.

نادی پور اس سے پہلے 25 سال کے لیے ایرانی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی حصے میں کام کرتی تھی.

قابل ذکر ہے کہ نادی‌پور سے پہلے مرضیہ افخم، حمیرا ریگی اور فروزندہ ودیعتی اس عہدے پر فائز تھیں اور نادی پور ڈنمارک میں ایران کی چوتھی خاتون سفیر ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =