ایران نے خطے میں پائیدار سلامتی کے لئے اچھی پیشرفت کی ہے: لاریجانی

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران نے خطی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اچھے منصوبے کے ساتھ خطے میں پائیدار سلامتی کے قیام کے لئے مدد کی.

لبنان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلمینٹ کے اسپیکر 'علی لاریجانی' نے آج بروز منگل اپنے دو روزہ دورہ شام اور لبنان کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور شام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قریبی تعاون کر رہے ہیں اور خوش قسمتی سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں دہشتگردی کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ البتہ بعض ممالک کی مداخلت سے شام  کے کچھ علاقوں میں دہشتگردی گروپوں کی باقیات ابھی باقی ہیں لیکن ہم نے اس لعنت کے خاتمے کے لیے اچھی کامیابیاں حاصل کی ہیں.

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے حکومتی اور پارلیمانی حکام کے ساتھ ہم نے شام، ایران اور لبنان کے درمیان اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =