پاکستانی مذہبی راہنماء کی تولیت آستان قدس رضوی سے ملاقات

مشہد، ارنا - پاکستانی سیاسی رہنما اور مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے سیکریٹری جنرل نے امام رضا (ع) کے روضے پر تولیت آستان قدس رضوی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی.

ایرانی شہر مشہد مقدس کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی مذہبی راہنماء علامہ "ناصر عباس جعفری" نے پیر کے روز علامہ "احمد مروی" کے ساتھ ملاقات کی.
علامہ مروی نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ شہید جنرل سلیمانی امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور رجعت پسندوں کے ذریعہ بنانے والے داعش دہشتگردوں کی جڑ کو خاتمہ دے سکیں.
انہوں نے کہا کہ امریکہ غلط فہمی کا شکار تھا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت کے ساتھ مزاحمت کی راہ کو بند کرے گا مگر اس واقعے کے بعد مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد بڑھ گیا.
علامہ عباس جعفری نے جنرل سلیمانی کی شہادت پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تولیت آستان قدس رضوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لئے فراہم ہونے والی سہولیات کی تعریف کی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =