ایرانی عوام تضادات سے بھرے امریکی بیانات کےعادی ہوگئے ہیں

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی مہذب عوام اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق امریکی حکام کے تضادات سے بھرے بیانات کے عادی ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سید "عباس موسوی" نے ایرانی پارلیمانی انتخابات سے متعلق امریکی حکام کی ہرزہ سرایوں کے رد عمل میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ایران کی کوششں علاقے اور دنیا میں بہت بڑی سطح پر ہیں اور ایرانی مہذب عوام اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق امریکی حکام کے تضادات سے بھرے بیانات کے عادی ہوگئے ہیں۔

موسوی نے مزید کہا کہ امریکی حکام کو چاہیے کہ وہ ایرانی انتخابات کےعمل پر سوالیہ کا نشان لگانے کے بجائے اپنے ملک کے اندرغیر شفاف اور پیچیدہ انتخابات کے عمل سے متعلق امریکی عوام کے سوالات کا جواب دیں اور ساتھ ساتھ اپنے شراکت دار ممالک کی صورتحال پر نظر ڈالیں جن میں سے بعض کو انتخابات سے کوئی سر و کار نہیں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندے برائے ایرانی امور "برایان ہوک" نے ایرانی پارلیمانی انتخابات سے متعلق ایک ویڈیو شائع کی ہے اور اس میں دعوی کیا ہے کہ اس انتخابات کے جیتنے اور ہارنے والوں کا عوام کی ووٹ دینے سے قبل تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے گیارہویں پارلیمانی انتخابات کا 21 فروری کو انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =