17 فروری، 2020 2:49 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83678137
0 Persons
ایرانی تاجروں کا شام کی تعمیر نو کے خواہاں

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ہمارے تاجر شام کی تعمیر نو اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے اس ملک کے تاجروں کے ساتھ باہمی تعاون کے خواہاں ہیں اور بعض ایرانی کاریگر شام میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

یہ بات "علی لاریجانی" نے پیر کے روز شامی دارالحکومت دمشق کے دورے کے موقع پر اپنی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد شامی حکومت اور عوام ایرانی حکومت اور قوم کے ساتـھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور ہم آٹھ سالہ جنگ کے دوران سابق شامی صدر مرحوم حافظ اسد کی حمایتوں کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے.
لاریجانی نے گزشتہ 41 سالوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام مزاحمت کا ایک اہم محور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بعض عرب ممالک نے امریکہ کے ڈیل آف سنچری منصوبے کی حمایت کی مگر شام ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف واضح موقف اختیار کرتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت کرتے ہیں جبکہ امریکہ اور بعض علاقائی ممالک دہشتگردوں کی مدد کر رہے ہیں.
انہوں نے ایران کی علاقائی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم کرنا اور مذاکرات کے ذریعہ مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے اسی لئے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جاتے ہیں.
ایرانی اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیات تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں حکومت اس تعاون کی سہولیات کو فراہم کریں.
انہوں نے کہا کہ شام کے دورے سے ہمارا مقصد اس ملک کی تعمیر نو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کو واضح کرنا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =