پاکستان میں افغان مہاجرین کی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

اسلام آباد، ارنا - افغان مہاجرین کی بین الاقوامی کانفرنس پاکستان میں آغاز کیا گیا جس میں ایران سمیت 30 ممالک شریک ہیں.

افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس پیر کے روز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی حکومت اور اقوام متحدہ كے اعلی كمشنر برائے مہاجرين (UNHCR)کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے.

پاکستانی وزارت خارجہ کے اعلامیہ میں آیا ہے کہ اس عالمی کانفرنس کا مقصد  'یکجہتی کیلئے ایک نئی شراکت داری'کے نعرے کے ساتھ گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودگی کا جائزہ لینا ہے.

پاکستانی وزیر اعظم 'عمران خان' اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 'انتونیو گوتریش' اور 30 سے زائد ممالک کے سینئر عہدیدار اس کانفرنس میں شریک ہیں.

ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امور مہاجرین 'مہدی محمودی' ایرانی وفد کی قیادت کے عہدے پر فائز ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =