17 فروری، 2020 1:36 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83677961
0 Persons
ایران کی ادویات کی درآمدات میں 700 ملین ڈالر کی بچت

تہران، ارنا – ایرانی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ قومی پیداواری کی حمایت کے ساتھ دواسازی اور طبی سامان کی درآمدات 3.7 بلین ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

یہ بات "محمد رضا شانہ ساز" نے پیر کے روز ایرانی طبی سامان اور ادویات کی پیداواری کی صلاحیتوں کی تعریف کی منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان مشکل حالات میں دواسازی اور طبی سامان کے شعبے میں سرگرم افراد کی مدد کرے۔
شانہ ساز نے کہا کہ صدر روحانی ان دنوں میں اس شعبے کی حمایت کرنے پر زور دیتے ہیں جب دشمن تیل کی فروخت میں کمی لاتے ہوئے پابندی لگا کر ایران کو کمزور کرنا چاہتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر اس روڈ پر گامزن ہیں اور گزشتہ سال کے دوران خود کفالت اور انحصار کے خاتمے کے سلسلے اعلی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئندہ سالوں میں پیداوار کی راہ میں بڑے اقدامات کرنے کے لئے تیار ہیں اور یہ نعرہ نہیں ہے ، یہ سچ ہے جو غیر ملکی دباؤ میں اضافے کے ساتھ خود کفالت کی طرف ہماری پیشرفت میں تیزی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، منعقدہ تقریب میں گزشتہ سال کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کردہ دواسازی اور طبی آلات کی جدید مصنوعات کی نمائش کی گئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =