عالمی ادارہ صحت کی ایران کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تعریف

تہران، ارنا – ایران میں تعینات عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے اس ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تعریفکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ برسوں میں صحت کا ایک وسیع پیمانے پر نظام قائم کیا ہے جس کی بنیادیں دیہات میں صحت کے عملے نے رکھی ہیں۔

"کریسٹوف ہاملمان" نے ایران کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے قیام سے لوگوں کی صحت میں بہت ہی زیادہ بہتری آئی ہے جو صحت کے اشاریوں میں ہونے والی تبدیلیوں میں بھی اس کا امکان دیکھا جاسکتا ہے.
ایران میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا کہ ایران میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے قیام کے بعد سے عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی کے لئے بڑے اقدامات سمیت دیہی فیملی ڈاکٹر، دیہی صحت کی انشورنس، ، منتخب صوبوں میں شہری فیملی فزیشن پروگرام ، 12 میڈیکل سائنسز یونیورسٹی میں فیملی فزیشن کی ماہر تربیت کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدمات کے معیار کے پروگرام میں بہتری ایرانی وزارت صحت ، علاج اور ادویات کی تعلیم کے ایجنڈے میں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =