ایشیائی جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ، ایران کی شاندار کارکردگی

تہران، ارنا – ایرانی کھیلاڑیوں نے ایشیائی جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ مقابلوں کے پہلے دن میں 4 تمغے اپنے نام کر لیے.

ایرانی کھیلاڑیوں روح‌اللہ بیرانوند اور مصطفی جوادی نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقدہ ایشیائی جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کر لیے.

روح‌اللہ بیرانوند نے مجموعی طور پر 313 وزن اٹھا کر ایک کانسی اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا.

دوسرے ایرانی کھیلاڑی مصطفی جوادی نے ان مقابلوں میں 322 وزن اٹھا کر ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =