17 فروری، 2020 10:21 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83677484
0 Persons
ایران ایک خودمختار اور آزاد لبنان کا خواہاں ہے

بیروت، ارنا – ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ لبنان مشرق وسطی کا ایک موثر ملک ہے اورایران بھی ایک آزاد ، اور خودمختار لبنان کا خواہاں ہے۔

یہ بات علی لاریجانی جو ایک شامی وفد کی قیادت میں لبنانی دارالحکومت بیروت کے دورے پر ہے، نے اتوار کےروز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران لبنان کے ساتھ ہمیشہ اچھے اور دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھا ہے.

انہوں نے اپنے دورے بیروت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لیے لبنان کی خودمختاری اور قومی اتحاد بہت اہم ہے.

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے  لبنانی وزیر اعظم 'حسان دیاب' کی سربراہی میں نئی حکومت بنانے پر لبنانی قوم کو مبارکباد پیش کر دی.

انہوں نے کہا کہ لبنان کے ایک روزہ دورہ کا مقصد  باہمی تعلقات، علاقائی مسائل اور فلسطینی مسئلے کے لیے لبنانی قومی پارلیمنٹ  اور اس ملک کے دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کرنا ہے.

لبنان کے ائیرپورٹ پہنچنے پر ایرانی سفیر، ایرانی ثقافتی اتاشی اور ایرانی ناظم الامور اور  لبنانی حکام بشمول لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن ہانی قبیسی نے ان کا استقبال کیا۔

قبیسی نے ایرانی اسپیکر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ سخت لمحات میں لبنان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑا ہے.

ایرانی اسپیکر پیر کے روز حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ، لبنانی ثقافتی اور سیاسی ماہرین، فلسطینی گروپوں، لبنانی صدر 'میشل عون'، لبنانی پارلیمنٹ'نبیہ بری' اور لبنانی وزیر اعظم 'حسان دیاب'کے ساتھ گفتگو کے علاوہ ایک پریس کانفرنس کریں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =