دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت کریں گے: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا-  ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شامی صدر کیساتھ ایک ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق شام کے دورے پر آئے ہوئے "علی لاریجانی" نے آج بروز اتوار کو "بشار اسد" سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں لاریجانی نے ادلب علاقے میں دہشتگردوں کیحلاف مزاحمتی فرنٹ کی حالیہ کامیابیوں کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران، دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا یقین ہے کہ شام اپنی سرزمین کو دہشتگرد عناصر سے پاک کرنے تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ کو جاری رکھنے کا قابل ہے۔

اس موقع پر شامی صدر نے کہا کہ دہشتگردوں نے شامی علاقے ادلب میں نہتے شہری لوگوں کو اغوا کیا ہے اور ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے دہشتگردوں کے حامی ممالک کو شام کے سب سے بڑے دشمن قرار دے دیا۔

بشار اسد نے کہا کہ شامی حکومت ہرگز ان کی سرزمین پر دہشتگرد عناصر کے ان اقداموں کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گی اور شامی عوام کی سلامتی اور امن کی فراہمی اور اپنی سرزمین کو دہشتگرد عناصر سے پاک کرنے تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ کو جاری رکھیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی اسپیکر ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد کی قیادت میں آج بروز اتوار کو دمشق کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے شامی ہم منصب سمیت شامی صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وہ دورہ شام کے موقع پر وزیراعظم عماد خمیس سے بھی ملاقات کریں گے اور ایران و شام کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مستقبل پر بات چیت کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 1 =