ایرانی فلم کو ایشیا پیسیفیک کے ثقافتی ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے فنکاروں کی بنائی گئی فلم Rona, Azim's Mother کو ایشیا پیسیفیک کے ثقافتی تنوع کے ایواڑد سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق Rona, Azim's Mother کی فلم کے ہدایت کار "جمشید محمودی" اور اس کے پرڈیوسر "نوید محمودی" ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی مالی حمایت یافتہ ایشیا پیسیفیک کے ثقافتی تنوع کے ایوارڈ کو Rona, Azim's Mother فلم کو دیا گیا۔

اس فلم کی کہانی عظیم نامی افغان پناہ گزین کی زندگی پر مبنی ہے جو دارالحکومت تہران کی میونسپلٹی میں مزدوری کرتا ہے۔

عظیم کو اپنے بھائی فاروق اور ماں کو غیر قانونی طور پر جرمنی بھیجنے کا ارادہ ہے لیکن آخری لمحات میں اس کے بھائی اپنی مان ساتھ لے جانے کا منع کرتا ہے اور اسی وقت عظیم کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس کی ماں بیمار ہے اور اس کو پیوندکاری سرجری کی ضرورت ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 13 ویں ایشین پیسیفیک فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب 19 فروری کو آسٹریلیا میں انعقاد کیا جائے گا لیکن ایشیا پیسیفیک کے ثقافتی تنوع کے ایوارڈ کو 15 فروری کو پیرس میں پسندیدہ فلموں کو دیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =