ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کا جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

 تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے میونیج سیکورٹی کانفرنس کے موقع اپر ایک ملاقات میں جوہری معاہدے کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے آج بروز اتوار کو جرمنی کے شہر میونیج میں منعقدہ سیکورٹی کانفرنس کے دوران اپنے اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے جوہری معاہدے سے متعلق یورپ کے کیے گئے وعدوں اور اس بین الاقوامی معاہدے کے تحفظ پر بات چیت کی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے میونیج سکیورٹی کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے گزشتتہ روز کے دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔

ظریف نے میونیخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر اپنے یوکرائنی، ہسپانوی اور جاپانی ہم منصبوں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ظریف نے گزشتہ دونوں کے دوران بھی کینیڈین وزیر اعظم سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اپنے چینی ہم منصب "وانگ ایی" سے بھی ملاقات کی اور جوہری معاہدے سمیت مغربی ایشیا، جنرل سلیمانی کی شہادت اور یوکرائنی طیارے حادثے پر گفتگو کی۔

 ظریف نے اس موقع پر کرونا وائرس سے متعلق چینی حکومت کی اچھی مینجمنٹ سمیت چین کے شہر ووہان میں زیر تعلیم ایرانی طلبا کی وطن واپسی پر چینی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =