دوبی کراٹے ون مقابلوں میں ایران کی فتوحات کا سلسلہ جاری

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ کراٹے ون مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگری مختلف تمغے جیت کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں شریک ایران کے کھیلاڑیوں "ذبیح اللہ پورشیب" اور " شیما آل سعدی" نے اج بروز اتوار کو اپنی حریفوں کیخلاف جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ایک طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

ذبیح اللہ پورشیب نے -84 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائل مرحلے میں قازقستان کی حریف کو شکست دے کر ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

اس کے علاوہ  شیما آل سعدی نے بھی -61 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں چینی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ سکی اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ان مقابلوں میں ایران سے "بہمن عسگری" اور"مہدی خدابخشی" نے بالترتیب -75 کلوگرام  اور -84 کلوگرام کے زمروں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے یکے بعد دیگری دو کانسی کے تمغوں کو حاصل کرلیا۔

اس کے علاوہ ایران کی خواتین کھیلاڑیوں "سارا بہمن یار" اور "رزیتا علیپور" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کانسی کے تمغوں کو حاصل کر لیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراٹے ون مقابلوں کا مختلف ممالک کے آئے ہوئے 85 کراٹے کھیلاڑیوں کی شرکت سے دوبی میں انعقاد کیا گیا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران نے مردوں اور خواتین کے دونوں حصوں میں ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ یہ مقابلے ٹوکیو میں منعقدہ المپک کے کوالیفائر مقابلے بھی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =