اصفہان کی مبارکہ سٹیل فیکٹری دنیا میں سپنج آئرن کی سب سے بڑی تیار کرنے والی ہے

اصفہان، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مغربی صوبے اصفہاں میں واقع مبارکہ سٹیل فیکٹری سالانہ 11 ملین ٹن سے زائد سپنج آئرن تیار کر رہی ہے اور دنیا میں سپنج آئرن کی سب سے بڑی تیار کرنے والی فیکٹری ہے۔

ان خیالات کا اظہار مبارکہ سٹیل  فیکٹری کے دائریکٹر مینجر "حمید رضا عظیمان" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مبارکہ سٹیل فیکٹری کا ملک کی سب سے بڑی سٹیل تیار کرنے والی فیکٹریوں میں 50 فیصد کا حصہ ہے اور مشرق وسطی اور شمالی آفریقہ میں اس کا 22 فیصد کا حصہ ہے۔

عظیمیان نے مزید کہا کہ مبارکہ سٹیل فیکٹری مشرق وسطی اور شمالی آفریقہ میں سٹیل شیٹ کی سب سے بڑی تیار کرنے والی فیکٹری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبارکہ اسٹیل فیکٹری کی موجودہ مالیت 840 ہزار اڑب ریال ہے اور جی ڈی پی میں کمپنی کا ایک فیصد حصہ ہے اور صنعتی حصے کے جی ڈی پی میں بھی اس کا 5 فیصد کا حصہ ہے-

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے دوران اسلای جمہوریہ ایران کی سپنچ لوہے کی برآمدات میں 75 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =