ایرانی کھیلاڑیوں نے دوبی کراٹے ون مقابلوں میں دو کانسی کے تمغے جیت لیے

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ کراٹے ون مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراٹے ون مقابلوں کا مختلف ممالک کے آئے ہوئے 85 کراٹے کھیلاڑیوں کی شرکت سے دوبی میں انعقاد کیا گیا۔

ہونے والے مقابلوں میں ایران سے "بہمن عسگری" اور"مہدی خدابخشی" نے بالترتیب -75 کلوگرام  اور -84 کلوگرام کے زمروں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے یکے بعد دیگری دو کانسی کے تمغوں کو حاصل کرلیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی سے پہلے ایران کی خواتین کھیلاڑیوں "سارا بہمن یار" اور "رزیتا علیپور" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کانسی کے تمغوں کو حاصل کر لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 9 =