ایران علاقے میں تنازعات کی کمی کیساتھ باہمی اعتماد پیدا کرسکتا ہے: جرمنی

تہران، ارنا – جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں تنازعات کی کمی کے ساتھ باہمی اعتماد پیدا کرسکتا ہے.

یہ بات "ہائکو ماس" نے ہفتہ کے روز میونیخ امن کانفرنس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس ملاقات کے دوران جرمن وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ہم ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کریں گے.
ماس نے کہا کہ جوہری معاہدہ یورپ کے لئے بہت ہی اہم ہے اور تین یورپی ممالک اس کے تحفظ کے لئے کوشش کر رہے ہیں.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران علاقائی سیکوریٹی اور سیاسی صورتحال، مغربی ایشیا میں امریکیوں کی غلطیاں، جوہری معاہدے پر یورپ کے وعدے، یورپ اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی حقیقتوں پر تبادلہ خیال کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =