ایران میں بین الاقوامی فجر فیشن اور ملبوسات فیسٹیول میں 11 ممالک کی شرکت

تہران، ارنا - 9ویں فجر بین الاقوامی فیشن اور ملبوسات فیسٹیول کے بین الاقوامی سیکشن کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ اس نمائش میں 11 ممالک شرکت کریں گے.

محمد علی کیانی نے کہا کہ روان سال میں 9ویں فجر بین الاقوامی فیشن اور ملبوسات فیسٹیول میں افغانستان، انڈونیشیا، آذربائیجان، عراق، ترکی، اٹلی، رومانیہ، بنگلہ دیش، بھارت، قازقستان اور جنوبی کوریا جیسے 11 ممالک شریک ہوں گے.

انہوں نے اس بین الاقوامی فیسٹیول کو ثقافتی تعلقات کیلیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے شک یہ ایونٹ ایرانی فنکارانہ صلاحیتوں کو متعارف کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے جو ثقافتی رابطے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔"

تفصیلات کے مطابق، عالمی فیشن  اور ملبوسات نمائش 13 سے 18 فروری تک جاری رہے گی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 15 =