ظریف کی میونیخ میں یوکرائنی طیارہ حادثے سے متعلق اجلاس کی شرکت

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے میونیخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر یوکرائنی طیارہ حادثے سے متعلق وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے اس اجلاس میں طیارے حادثے کے قضائی اور فنی تحقیقات کے عمل سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اس حوالے سے ایران کی ذمہ داری اور ساتھ ساتھ اس مسئلے کو سیاسی رنگ نہ دینے پر زور دیا۔

ظریف نے اس موقع پر طیارے حادثے کے قضائی پہلو کا جائزہ اور اس حوالے سے تحقیقات کیلئے یوکرائن سے تعاون پر آمادگی کا اظہار کرلیا۔

 اس کے علاوہ انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔

ظریف نے میونیخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر اپنے یوکرائنی، ہسپانوی اور جاپانی ہم منصبوں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ظریف نے گزشتہ روز کے دوران بھی کینیڈین وزیر اعظم سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اپنے چینی ہم منصب "وانگ ایی" سے بھی ملاقات کی اور جوہری معاہدے سمیت مغربی ایشیا، جنرل سلیمانی کی شہادت اور یوکرائنی طیارے حادثے پر گفتگو کی۔

 ظریف نے اس موقع پر کرونا وائرس سے متعلق چینی حکومت کی اچھی مینجمنٹ سمیت چین کے شہر ووہان میں زیر تعلیم ایرانی طلبا کی وطن واپسی پر چینی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =