ایرانی انیمیشن کو امریکی میلے کے دو ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی انیمیشن Fisherman and Spring کو امریکہ میں بچوں سے متعلق منعقدہ providence فلم فیسٹیول میں ناظرین اور جیوری کی پسندیدہ انیمیشن کے ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایرانی فلم ساز "سید حسن سلطانی" کی بنائی گئی انمیشین Fisherman and Spring دس منٹس پر مشتمل ایک انیمیشن ہے جو ایک ماہی گیر کی زندگی پر مبنی ہے جو موسم بہار کا انتظار کر رہاہے اور یہ انتظار اس کیلئے بہت ہی طویل ہوگیا ہے۔

یہ ماہی گیر ہر زور اپنے جھونپڑے میں کومبلے بناتے ہوئے اس امید میں ہے کہ ایک دن گھر سے باہر نکل کر موسم بہار میں کھلے ہوئے کومبلوں کو دیکھ سکے۔

واضح رہے کہ Fisherman and Spring کو 16 فروری کو امریکہ میں منعقدہ providence فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گیارہویں امریکی providence فلم فیسٹیول میں 12 فلموں سمیت 200 سے زائد شارٹ فلموں، دستاویزی فلموں اور انمیشینز کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

گیارہویں امریکی providence فلم فیسٹیول  کا 14 سے 21 فروری تک امریکی صوبے رڈآیلنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =