ایرانی خواتین نے ڈنمارک تیراندازی مقابلوں میں دو مختلف تمغے جیت لیے

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کھیلاڑیوں نے ڈنمارک میں منعقدہ  تیراندازی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگری ایک طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میں منعقدہ تیراندازی مقابلوں میں ایران سے "فاطمہ  کرم زادہ" اور "آرمینا صادقیان" نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی اور ایک چاندی کے تمغے کو حاصل کر لیا۔

ہونے والے مقابلوں میں سینگارپور کے نمائندے نے تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطاق ان مقابلوں میں ایران کے دیگر کھیلاڑیوں "مہیار صداقت" اور "امیر محمد نکونام" نے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشنز کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ ڈنمارک تیراندازی مقابلوں کا 13 سے 16 فروری تک انعقاد کیا گیا جس میں 10 مختلف ممالک کے 110 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =