ملک کو نرم جنگی ہتھیاروں سے لیس کرنے کی ضرورت ہے: ایرانی سپریم لیڈر

تہران، ارنا – قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو ہر طرح کے نرم جنگی ہتھیاروں ، یعنی روحانی اور فکری طاقت سے لیس کرنے کی ضرورت ہے.

ان خیالات کا اظہار "سید علی خامنہ ای" نے ہفتہ کے روز حضرت فاطمہ الزہرا کے یوم پیدائش کی مناسبت سے اہل بیت علیہ السلام کے مداحوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ ملک کو مضبوط بنانے کا ایک اہم جزو نوجوانوں کو افکار کے ہتھیاروں اور درست سوچ کے ہتھیاروں سے لیس کرنا ہے۔
رہبر معظم نے فرمایا کہ جس نوجوان نسل کی ہم امید کرتے ہیں ان کو شائستہ ، مضبوط ، فیصلہ کن ہونی چاہئے اور انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں ، وہ کہاں جانا چاہتے ہیں اور اسے کیسے کرنا ہے جس کے لئے اہل بیت کے علم کی ضرورت ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =