15 فروری، 2020 3:23 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83675380
0 Persons
 ایرانی سنی برادری کے ایک وفد کا دورہ لبنان

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے سنی برادری کے ایک وفد نے سراوان کے امام جماعت مولوی "عبدالصمد ساداتی" اور چابہار کےعارضی امام جماعت "مولوی عبدالواحد" کی قیادت میں لبنان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لبنانی حکام سے صدی کی ڈیل سے متعلق بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وفد میں جامعہ المصطفی کے بعض اراکین بھی موجود ہیں جنہوں نے لبنانی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں فلسطینی کیخلاف امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی سازش یعنی صدی کی ڈیل کے مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

لبنان کے سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وفد نے جمعرات کے روز جبہہ عمل اسلامی لبنان کے کوارڈینٹر شیخ "زہیر الجعید"، شیخ "بلال سعید شعبان" اور شیخ "غازی حنینہ" سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں فلسطینی مسئلے سمیت فلسطین کیخلاف شیطانی منصوبہ یعنی صدی کی ڈیل کیخلاف مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے لبنان کے جبہہ عمل اسلامی اور ایرانی اہل سنت کے علما اور جامعہ المصطفی کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =