15 فروری، 2020 2:01 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83675231
0 Persons
ایران میں انسولین پین کو تیار کیا گیا

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں جلد انسولین قلم پیداواری مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور جلد ہی اس دواء کی رونمائی تقریب بھی ہوگی۔

یہ بات ایرانی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ "محمد رضا شانہ ساز" نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسولین قلم دواء ایک بڑی غیرملکی کمپنی کے تعاون کے ساتھ تیار کی جاتی ہے.
شانہ ساز نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ بڑی غیرملکی کمپنیاں اپنی مارکیٹوں کے حصے کے تحفظ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران میں انسولین قلم کی تیاری اور تقسیم کو جاری رکھیں گی کیونکہ ایران ایک بڑی مارکیٹ ہے اور پیدا کرنے والے افراد امریکی دباؤ کے باوجود ہمارے ملک کی منڈی کو نہیں کھونا چاہتے ہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ اب ، ایک بڑے غیر ملکی انسولین پروڈیوسر جس نے اپنی پروڈکشن لائن کو ملک میں منتقل کردیا ہے، کے علاوہ ایک ایرانی کمپنی قلم انسولین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ اگر یہ پیدا کرنے والے قلم انسولین پیداواری مرحلے میں داخل ہوجائیں تو نہ صرف ہم ان مصنوعات کے درآمد کنندہ نہیں ہوں گے ، بلکہ ہم برآمد کنندہ بھی ہوسکتے ہیں۔
ایرانی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں انسولین پین کی فراہمی کے لئے سالانہ 600 ارب تومان خرچ ہوجاتی ہے.
انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں انجیکشن انسولین کی پیداواری کا آغاز ہوچکا ہے مگر کسی بھی درد کے بغیر کی وجہ سے انسولین قلم کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے معیار زندگی بہتر بناتا ہے اور زیادہ سے زیادہ مریض سستی انسولین کا مطالبہ کررہے ہیں جو ہم نے اس اہم دواء کو مقامی طور پر تیار کرکے یہ مقصد حاصل کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 2 =