ایرانی ریفری کشتی کے اولمپک کوالیفائر مقابلوں کیلیے ہنگری کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی ریفری 'محمد مصلایی‌پور' کشتی کے اولمپک کوالیفائر مقابلوں کی شرکت کیلیے ہنگری کا دورہ کریں گے.

کشتی فیڈریشن کے جیوری کمیشن کے سربراہ ' ناصر فروتن' نے کہا کہ محمد مصلایی‌پور یورپی براعظم میں منعقدہ کشتی کے اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں ریفری کے فرائض سرانجام دینے کے لیے ہنگری جائیں گے.

تفصیلات کے مطابق کشتی کا اولمپک کوالیفائر ٹورنامنٹ 16 سے 22 مارچ تک ہنگری کے بوڈاپیسٹ میں منعقد ہوگا.

قابل ذکر ہے کہ انہوں نے کہا کہ 4 ایرانی ریفریز 'محمد مصلایی‌پور، سعید عباسی، نیما صادقی اور مہدی بشیری ' 18 سے 23 فروری تک بھارت کے ایشیائی کشتی چیمپیئن شپ مقابلوں میں بطور ریفری اپنے فرائض سرانجام دیں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =