15 فروری، 2020 12:32 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83675021
0 Persons
میونیخ امن کانفرنس: ظریف کی مختلف ہم منصبوں سے ملاقاتیں

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے میونیخ کی امن کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک سمیت چین، جمہوریہ چیک، عمان، کروشیا، فن لینڈ اور ویٹیکن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کرکے علاقائی اور عالمی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

محمد جواد ظریف نے اپنے چینی ہم منصب "وانگ یی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اس ملک میں خطرناک وائرس کورون سے نمٹنے کے لئے مناسب اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے چین کے شہر ووہان میں مقیم ایرانی طلباء کی واپسی کی سہولیات فراہم کرنے کا شکریہ ادا کیا.
چینی وزیر خارجہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کی تعریف کی.


ایرانی وزیر خارجہ نے جمعہ کے روز میونیخ کی امن کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ "ٹوماس پیٹر شیچک" کے ساتھ ملاقات کرکے دوطرفہ تعلقات، جوہری معاہدہ، خلیج فارس اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر مذاکرات کیا.


ظریف نے گزشتہ روز اپنے عمانی ہم منصب یوسف بن علوی کے ساتھ ایک دو طرفہ ملاقات کے دوران علاقائی مسائل پر بات چیت کی.


ایرانی اور کروشین وزرائے خارجہ نے میونیخ کی امن کانفرس کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی.


ایرانی وزیر خارجہ نے میونیخ کی امن کانفرنس کے آغاز سے پہلے فن لینڈ اور ویٹیکن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی.
انہوں نے جمعہ کی صبح کینیڈا کے وزیر اعظم "جاستین ٹرودو" اور اپنے کینیڈین ہم منصب فرانسوا فیلیپ شامپانی کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ اور دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا.


ظریف نے اقوام متحدہ کے سابق عمائدین اور حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی.
ایرانی وزیر خارجہ نے ہفتہ کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کونسل کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
یاد رہے کہ 56ویں میونیخ امن کانفرنس کا جمعہ کے روز آغاز کیا گیا جس میں ایرانی وزیر خارجہ کے علاوہ 35 ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی.
میونیخ کی امن کانفرنس کا اتوار کے روز خاتمہ ہوگا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 9 =