ایران اور پاکستان کا باہمی تعلقات اور سیاحت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، ارنا - ایران میں تعینات ایرانی سفیر اور پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے  باہمی تعلقات اور سیاحت کو فروغ دینے کیلیے دونوں ممالک کی صلاحیت کا جائزہ لیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے جمعہ کے روز پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی معاون سید ذوالفقار عباس بخاری کے ساتھ ملاقات میں سیاحوں کو راغب کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے میں پاکستان کی مختلف صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سالانہ 120 ہزار پاکستانی شہری ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ان دونوں ممالک کا رخ کرتے ہیں۔

ایران دنیا کے 140 ممالک کے درمیان سب سے سستا سیاحتی ملک ہے اور گزشتہ سال میں 7 ملین اور 800  ہزار غیر ملکی سیاحوں نے ایران کا دورہ کیا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =