مختلف ممالک کے سفیروں کا ایران کیساتھ باہمی تعلقات کی مضبوطی پر زور

نیویارک، ارنا - مختلف ممالک کے سفیروں نے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

نیویارک میں تعینات ارنا کے نمائندے نے عشرہ فجر کی مناسبت سے اقوام متحدہ میں بعض ممالک بشمول چین، عراق، وینزویلا، شمالی کوریا افغانستان کے سفیروں کے ساتھ گفتگو کی۔

چینی نمائندے جانگ جون نے کہا کہ چین ایران کا دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بہت قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہے،

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس بات پر یقین ہیں کہ ایرانی عوام اپنے تمام مسائل اور مشکلات پر قابو پائیں گے۔

عراقی سفیر محمد حسین بحرالعلوم نے بھی اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

اقوام متحدہ میں وینزویلا کے مستقل مندوب ساموئل مونکادا نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کا بہت احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عظیم طاقت( امریکہ) سے مقابلہ کرنے کیلیے مکمل یکجھتی اور اتحاد پر زور دیا۔

شمالی کوریا کے مستقل نمائندے نے ہم علاقائی حاکمیت کے دفاع کے لیے ایرانی عوام کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ہم ایرانی عوام کی مکمل حمایت کے لیے تیار ہیں۔

افغان سفیر عادلہ راز نے کہا کہ افغانستان ایران کا اچھا پڑوسی اور دوست ہے تو ایرانی عوام کی سلامتی اور خوشحالی ہماری خواہش ہے اور ہم افغان پناہ گزینوں کی میزبانی اور ایرانی قوم اور حکومت کی مدد کو قدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =