12 فروری، 2020 5:47 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83672589
0 Persons
آذربائیجان کے صدر عنقریب ایران کا دورہ کریں گے

باکو، ارنا- دارالحکومت باکو میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے صدر "الہام علی اف" عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار "جواد جہانگیر زادہ" نے دارالحکومت باکو میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ سے متعلق منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے صدر، اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر "حسن روحانی" کی باضابطہ دعوت پر عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر روحانی نے گزشتہ مہینوں کے دوران، آذربائیجان میں منعقدہ غیر وابستہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور وہاں انہوں نے الہام علی اف کیساتھ ایک ملاقات میں ان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ آذربائیجان کے صدر ایک ایسے وقت ایران کا دورہ کرنے والے ہیں جب دونوں ممالک کے حکام تعلقات کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے باوجود ایران اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوتا جار رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =