ایران کی سونے اور چاندی کے زیورات کی تیاری میں دنیا کی ساتویں پوزیشن

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران، سونے اور چاندی کے زیوارت کی تیاری میں دنیا کی ساتویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی کی نمائشوں کے منیجنگ ڈائریکٹر "بہمن حسین زادہ" نے سونے اور چاندی کے زیوارت سمیت گھڑیوں سے متعلق 12 ویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا اور کہا کہ ہمیں زیوارت کی برآمدات اور بڑے پیمانے پر پیدوار میں کمزوری کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو سونے اور زیورات بنانے میں دنیا میں اچھی پوزیشن حاصل ہے اور ان جیسی نمائشوں کا انعقاد بھی زیورات کی برامدات کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

حسین زادہ نے مزید کہ 2011ء میں برطانیہ میں زیورات بنانے سے متعلق منعقدہ عالمی المپکس میں ایران نے پانچویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا اور کینیڈا میں منعقدہ عالمی المپکس کو بھی ایران کو اعزاری انعام سے نوازا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013ء میں جرمنی میں زیورات بنانے سے متعلق عالمی اولمپکس میں ایران نے دوسری پوزیشن کو حاصل کیا اور اس حوالے سے برازایل میں منعقدہ عالمی المپکس میں بھی ایران کو اعزاری انعام سے نوازا گیا۔

زیوارت بنانے اور برآمد کرنے والی یونین کے نائب سربراہ "اسفندیار سیفی" نے کہا ہے کہ اس نمائش میں حصہ لینے والوں کی تعداد میں 50 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے 125 کمپنیوں اور ترکی، اٹلی، جرمنی، برطانیہ اور جاپان سے 5 کمپینیوں نے اس نمائش میں حصہ لیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونے و چاندی کے زیورات سمیت گھڑیوں سے متعلق 12 ویں بین الاقوامی نمائش کا 15 فروری سے ایران کے دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 9 =