ایران بائیو میڈیکل کے خام مواد کی پیداوار میں خوکفیل ہوگیا

تہران،ارنا- ایرانی بائیوٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ہم بائیو میڈیکل کے خام مواد کی پیداوار میں خوکفیل ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر "مصطفی قانعی" نے ادویات کی تیاری کا عمل اس کے خام مال کی تیاری کیساتھ شروع ہوتا ہے اور خام مال کی عدم موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ وہ ملک بالکل درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ایران اپنے ماہرین کی مدد سے اس رجحان کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور بائیو میڈیکل خام مال تیار کرکے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا سکتا ہے۔

 قانعی نے کہا کہ بائیو میڈیکل جو ملک کے سائنسدانوں نے کئی سالوں سے تیار کیا ہے صحیح راہ پر گامزن ہیں اور آج ہم یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ ملک میں بایو پر مبنی خام مال درآمد کرنا ناممکن ہے اور ہم اس حوالے سے خودکفیل ہوگئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ سالوں کے دوران ملک بائیو ٹیکنالوجی کی ترقی اور جدت طرازی کی وجہ سے بہت سارے ملکوں نے ایران میں تیار کردہ ادویات کے صارف بن چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =