12 فروری، 2020 12:37 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83672025
0 Persons
ایران منطق اور مذاکرات کا حامی ہے: صالحی

تہران، ارنا - ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران منطق اور مذاکرات کا حامی اور کسی قسم کے دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کرتا ہے۔

یہ بات علی اکبر صالحی نے گزشتہ روز ویانا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل 'رافائل گروسی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس ملاقات کے بعد اپنی تقریر میں ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعلقات کو مطلوب قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے ایک بین الاقوامی تنظیم ہے تو غیر جانبدارانہ طور پر فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی ایجنسی کو اپنے فیصلوں میں سیاسی مفادات سے دور رہ کر اپنا فرض منصبی ادا کرنا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ نائب ایرانی صدر اور ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ 'علی اکبر صالحی' نے اتوار کے روز بین الاقوامی جوہری سیکورٹی سے متعلق تیسرے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کیلیے ویانا کا دورہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =