12 فروری، 2020 11:42 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83671891
0 Persons
اب وہ وقت آگیا ہے کہ ٹرمپ اپنی خام خیالی کو چھوڑ دے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ ایرانیوں کے بارے میں اپنی خام خیالی کو چھوڑ دے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ٹوئٹر میں اپنے ذاتی پیج پر لکھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت آگیا کہ ٹرمپ ایرانی عوام کے حوالے سے اپنی خام خیالی کو چھوڑ دے کیونکہ ایرانی عوام اپنی سرزمین اور وقار کے دفاع میں متحد ہیں۔

انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلی میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام چیلنجوں اور اختلافات کے باوجود 82 ملین ایرانی عوام ملک کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔

محمد جواد ظریف" نے بھی منگل کے روز یوم آزادی کی ریلیوں کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے اس اقدام کے ساتھ ایک بار پھر ثابت کردیا کہ گزشتہ 41 سالوں سے اسلامی انقلاب پر غلط فہمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہماری قوم اس کے خلاف کھڑے رہی ہیں۔
ظریف نے میونیخ امن کانفرنس میں شرکت کے مقاصد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اور علاقے کے لئے امریکی خطرناک پالیسیوں کو واضح کرنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے عوام اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا سب سے اہم بنیاد ہے اور ہماری کامیابیاں عوام پر منحصر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جنازے ادائیگی ایک عام ریفرنڈم تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ امریکہ خود دہشتگرد ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =