نیویارک میں اسلامی انقلاب کی برسی کا انعقاد، ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی کی شکست

نیویارک، ارنا – اسلامی انقلاب کی41 ویں برسی مختلف ممالک کے سفیروں اور نمائندوں کی موجودگی میں اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے آفس میں منعقدہوئی۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے نیویارک میں قائم ایران کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک کے سفیروں اور نمائندگی نے ایرانی نمائندے 'مجید تخت روانچی'کو ایرانی انقلاب کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔

اس تقریب میں اقوام متحدہ میں تعینات روس، چین، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، شمالی کوریا، شام، وینزویلا، ترکی، افغانستان، قازقستان، عراق، قطر، بھارت، جاپان اور پولینڈ کے مستقل نمائندے، جرمنی کے نائب نمائندے اور کچھ دیگر افریقی اور ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک تھے.جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے بار بار اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش کر کے ایران دشمن پالیسیوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ کو بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی ہے۔

ٹرمپ نے اس راستے میں ایران کے خلاف کسی بھی سازش سے دریغ نہیں کی ہے۔

اس تقریب میں سفارتی وفدوں کی ہمدردی بین الاقوامی سطح میں ایران کے سفارتی مشن کی تصدیق اور علاقائی اور عالمی تعلقات میں ایران کی اسٹریٹجک اہمیت ہے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://www.irna.ir/news/83671484

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =