علاقائی اقوام امریکی دہشتگردی کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کی شہادت کو چالیس دن بیت گئے جہاں ہماری قوم نے امریکہ کے اس دہشتگردانہ اقدام کو بے نقاب کیا جسے دیگر علاقائی اقوام بھی نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز یوم آزادی کی ریلیوں کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے اس اقدام کے ساتھ ایک بار پھر ثابت کردیا کہ گزشتہ 41 سالوں سے اسلامی انقلاب پر غلط فہمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہماری قوم اس کے خلاف کھڑے رہی ہیں۔
ظریف نے میونیخ امن کانفرنس میں شرکت کے مقاصد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اور علاقے کے لئے امریکی خطرناک پالیسیوں کو واضح کرنا ہے۔
انہوں نے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات پر عوامی حمایت کے سوال کے جواب میں کہا کہ یقینا ایرانی عوام نے عالمی طاقتوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے احترام کرنے پر مجبور کردیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے عوام اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا سب سے اہم بنیاد ہے اور ہماری کامیابیاں عوام پر منحصر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جنازے ادائیگی ایک عام ریفرنڈم تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ امریکہ خود دہشتگرد ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =