11 فروری، 2020 10:18 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83670333
0 Persons
امریکہ میں اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ منائی گئی

نیویارک، ارنا – امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں، پروفیسروں اور امن پسند سرگرم افراد نے قائم ایرانی مفادات کے تحفظ کے دفتر میں اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منایا۔

واشنگٹن میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کے تحفظ سے متعلق دفتر نے اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ کی مناسبت سے گزشتہ سالوں کی طرح مختلف ممالک کے سفیروں، سیاسی نمائندوں، پروفیسروں، مذہبی افراد، اسلامی تنظیموں کے سربراہوں اور نامور میڈیا کے صحافیوں کی میزبانی کی۔
روس، بیلجیم، ناروے، برازیل، الجیریا، عمان، عراق کے سفارتخانوں کے نمائندوں، مذہبی اور سائنسی شخصیات، جنگ مخالف فعال تنظیموں کے نمائندوں نے ٹرمپ کی ایران مخالف پابندیوں اور دبا‏ؤ کے باوجود منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
واشنگٹن میں ایرانی مفادات کے تحفظ کے دفتر کے سربراہ "مہدی عاطفت" نے ملکی تعلیمی، ثقافتی اور علاقائی اعلی پوزیشن کی وضاحت کرتے ہوئے شہید جنرل سلیمانی کو داعش اور القاعدہ دہشت گرد گروہوں کے اصلی دشمن قرار دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =