پابندیوں نے ایران کو ایک مضبوط قوم بنا دیا: پاکستانی وزیر جہاز رانی

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر جہاز رانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں نے ایران کو ایک مضبوط قوم بنا دیا۔

یہ بات "سید علی حیدر زیدی" نے گزشتہ روز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41ویں سالگرہ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی.
منعقدہ تقریب میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی، مقیم ایرانی شہریوں، پاکستانی وزراء اور حکام مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں ایران کی مختلف شعبوں میں کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اس ملک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتی ہے۔
حیدر زیدی نے کہا کہ ایرانی عوام نے پابندیوں کے باوجود مختلف شعبے سمیت شپنگ اور میری ٹائم میں اعلی کارکردگیاں حاصل کرلی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مزاحمت دوسرے ممالک کے لئے ایک مثالی ہے اور پاکستان اپنے پڑوسی کے ساتھ دیرینہ تعلقات بڑھانے کے لئے پر عزم ہے۔
پاکستانی وزیر جہاز رانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ترقی کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں.

عوام کے درمیان تعلقات کی مضبوطی، ایران اور پاکستان کا مشترکہ مقصد ہے
ایرانی سفیر نے تعلیمی، صنعتی، صحت اور دوسرے شعبوں میں ملکی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کارکردگیاں اسلامی انقلاب کے نتائج سے حاصل کی گئی ہے۔


حسینی نے کہا کہ دنیا کی مظلوم قوم سمیت فلسطین کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا اصلی مقصد ہے اور آج خطے میں تمام ممالک کے درمیان مشترکہ مذاکرات کی ضرورت ہے جس حوالے سے ہم نے ہرمز امن منصوبے کو پیش کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
پاکستانی وزیر مذہبی امور "پیر نور الحق قادری"، پاکستانی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات "فردوس عاشق"، سابق پاکستانی آرمی کے کمانڈر "میرزا اسلم بیگ" اور سابق پاکستانی مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) " ناصر خان جنجوعہ" نے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =