شام اور ترکی کے درمیان مذاکرات میں سہولت کار بننے پر تیار ہیں: ظریف

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک شام اور ترکی کے درمیان مذاکرات میں آسانی لانے پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بار پھر ترکی اور شام کے درمیان مذاکرات میں آسانی لانے پر اپنی آمادگی کا اظہار کرتا ہے۔

ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی میں اضافہ صرف دہشتگرد عناصر کے مفادات میں ہے لہذا ہمیں خونریزی سے گریز اور شام کی خودمختاری اور قومی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ کے مستقل مندوب نے بھی حالیہ دنوں میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کا سلسلہ رکھنے پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک علاقے ادلب سے متعلق ترکی اور شام کے درمیان حالیہ اختلافات کے حل میں مدد پر تیار ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =