شامی خودمختاری سے متعلق ایران کا موقف کبھی نہیں بدلے گا: ایران

تہران، ارنا- شام میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ شامی سرزمین پر شام کی خودمختاری سے متعلق ایران کا موقف کبھی نہیں بدلے گا۔

ان خیالات کا اظہار "جواد  ترک آبادی" نے پیر کے روز دمشق میں قائم ایرانی سفارتخانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 41 ویں سالگرہ سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے علاقائی عوام کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے والے دہشتگرد عناصر کیخلاف شامی فوج کی کامیابی پر شامی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان انتہایی مضبوط تعلقات قائم ہیں اور ان گہرے تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترک آبادی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں کیخلاف جنگ سمیت شام کی از سر نو تعمیر پر شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ایرانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ "آستانہ" اور "سوچی" معاہدے، بین الاقوامی اور سفارتی فریم ورک ہیں جو کسی بھی عارضی صورتحال کو ختم کرنے اور معاملات کو حل کی طرف دھکیل کر بحران سے نکالنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =