علاقے کے ہیروز کو دہشتگرد سمجھنے والوں کا خطے میں کوئی مستقبل نہیں ہوگا: ظریف

 تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی قوم کی عزت اور احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمیت وہ جو خطے کے ہیروز کو دہشتگرد سمجھتا ہے اس کا علاقے میں کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

 ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے عوام امریکی پالیسیوں کے مخالف ہیں اور قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل سلیمانی کے جنازے میں ان کی شاندار شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ امریکی رویے سے نقرت کرتے ہیں اور خود امریکہ دہشتگردوں کا سرکردہ ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ ہمیں امریکہ سے ان باتوں کو سمجھنے کی توقع نہیں رکھتے کہ وہ سمجھنے والا نہیں ہے لیکن ایران میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہین کہ وہ حقائق کو دنیا کے سامنے اجھالا کرلیں تا کہ مغربی ممالک جان لیں کہ کس طرح امریکہ سے سلوک کرنا چاہیے۔

 انہوں نے ایرانی قوم کی عزت احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمیت وہ جو خطے کے ہیروز کو دہشتگرد سمجھتا ہے اس کا علاقے میں کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =