پاک ایران کا کسٹم معلومات کے تبادلہ سے متعلق معاہدے پر دستخط

اسلام آباد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان کسٹم  معلومات کے الیکٹرانک تبادلہ سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی کسٹم کی خاتون ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات "ہایدہ باقری پور" اس  معاہدے پر دستخط کیلئے پیر کے روز اسلام آباد پہنچ گئیں جہاں انہوں نے پاکستانی کسٹم کے اعلی مقامات سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان کسٹم معلومات کے الکٹرانک تبادلے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا جس کی تقریب میں ایران سے ہایدہ باقری پور اور پاکستان سے بین الاقوامی کسٹم کے سربراہ  "فیاض ر سول" نے حصہ لیا تھا۔

 اس تقریب میں پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "سید علی حسینی"، ایرانی سفارتخانہ میں ماہر اقتصادیات "محسن فتح تبار"، سفارتخانہ کی خاتون سرپرست "نوشین جاوید" اور پاکستانی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے رکن "محمد جاوید غنی" شریک تھے۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان کسٹم معلومات کے الکٹرانک تبادلے کے معاہدے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ایران اور پاکستان کے کسٹمز کے درمیان قریبی تعلقات میں اضافے سمیت سرحدی تعاون کے فروغ اور اسمگلنگ کی روک تھام میں موثر قرار دے دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =