10 فروری، 2020 3:16 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83669466
0 Persons
ایران اپنی سلامتی کے تحفظ میں مستحکم ہے: صالحی

لندن، ارنا – ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سلامتی کے تحفظ میں کوئی اقدام اور کوششوں سے دریغ نہیں کرے گا۔

یہ بات "علی اکبر صالحی" نے پیر کے روز ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی سیکورٹی پر تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے جوہری معاہدے کو ایک عالمی کارکردگی قرار دے کر امریکہ کی بے وقوفانہ پالیسیوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اس معاہدے کے ایک رکن کے طور پر اس کے تحفظ اور امریکہ کے غلطی اقدامات کو روکنے کا ذمہ دار ہے۔
صالحی نے عالمی جوہری معاہدے کو ایٹمی سلامتی اور بین الاقوامی کوششوں کی فراہمی کا مترادف قرار دے دیا۔
انہوں نے امریکی حکومت کو موجودہ صورتحال کی اصلی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امریکی اور ناجائز صہیونی ریاست کے حکام کے موقفوں کی مذمت کی۔
ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایٹمی سلامتی کی فراہمی کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایران کے جوہری تنصیبات پر اسٹکس نیٹ وائرس خطرات سے نمٹنے، دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری سائنسدانوں کے قتل کی مذمت کا مطالبہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 6 =