ایران کے عالمی شطرنج ٹورنامنٹ میں 15 ممالک کی شرکت کا اعلان

اہواز، ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کی شطرنج تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ 15 ممالک نے اہواز میں منعقدہ بین الاقوامی ساتویں شطرنج کپ کی شرکت کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے.

یہ بات عبدالامیر خطیب زادہ نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شطرنج کپ کا ساتواں مرحلہ 24 فروری سے 7 دن تک اہواز میں منعقد ہوگا جس میں بھارت، آرمینیا، یوکرائن، جارجیا، سری لنکا، ڈنمارک اور ایران جیسے بڑے ممالک سے 300 سے زائد کھیلاڑی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =