529 ہزار غیرملکی سیاحوں کی ارس فری زون علاقے کی سیر

تبریز، ارنا – 529 ہزار غیرملکی سیاحوں نے رواں سال کے دوران ایرانی فری زون علاقے ارس کی سیر کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 74 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بات اس علاقے کے ڈپٹی برائے ثقافتی اور سماجی امور "یوسف داداش زادہ" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران دس ملین اور 311 ہزار ایرانی سیاحوں نے ارس فری زون علاقے کا دورہ کیا۔
داداش زادہ نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں بالترتیب 25 اور 47 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں 15 ہزار اور 544 سیاح اس علاقے میں رہائش پذیر ہوسکتے ہیں اور اس شہر میں آٹھ ہوٹلز اور رہائشی مقامات تعمیر کئے جاتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =